سوشل میڈیا پر #پی_ٹی_آئی_جھنڈا_لگاؤ_مہم ٹاپ ٹرینڈ
سوشل میڈیا پر #پی_ٹی_آئی_جھنڈا_لگاؤ_مہم ٹاپ ٹرینڈ
سوشل میڈیا پر #پی_ٹی_آئی_جھنڈا_لگاؤ_مہم ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ یہ ٹرینڈ گزشتہ روز پی
ٹی آئی کے سپورٹرز نے شروع کیا ہے۔
نہ صرف ٹوئٹر بلکہ فیس بک پہ بھی پی ٹی آئی سپورٹرز کی ڈی پیز لال اور سبزرنگوں سے بھری ہوئی ہیں اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا صارفین دیگر کو بھی ترغیب دے رہے ہیں۔یہ مہم اتنی کامیاب ہوئی کہ گزشتہ رات سے #پی_ٹی_آئی_جھنڈا_لگاؤ_مہم ٹرینڈ ٹاپ پہ پہنچ گیا
بعض سوشل میڈیا صارفین اپنے گھروں پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگاکر چئیرمین تحریک انصاف سے اظہاریکجہتی کررہے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم اپنے پروفائل پر پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تصویر لگارہے ہیں لیکن عید کے بعد ہم اپنے گھروں پر بھی جھنڈے لگائیں گے۔
اکثر سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے کے ساتھ پاکستان اور آزادکشمیر کا بھی جھنڈالہراکر ویڈیوز شئیر کیں۔
تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے پیغام تھا کہ خوف کے بت توڑ دو اور بتا دو سازش کے کرداروں کو پاکستان ہمارا ہے اور ہم عوام اس پاکستان کی اصل طاقت ہیں، ہمارا ووٹ ہی ہمارے حکمران چنے گا ہم جو فیصلہ کریں گے وہی پاکستان کا فیصلہ ہوگا
جب تک عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا اس کو کون چھوڑ رہا کون نہیں چھوڑ رہا اصل طاقت تو ووٹ کی ہے جو عوام کے پاس ہے اور عوام عمران خان کے ساتھ ہ

Comments
Post a Comment